7 مارچ 2023 - 18:39
ایران میں طالبات کو زہر دینے کا مسئلہ، کچھ لوگ گرفتار

ایران میں طالبات کو زہر دیئے جانے کے مسئلے میں کچھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ کے سیکورٹی مشیر سید مجید میر احمدی کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کی خفیہ اطلاعات اور تحقیقی اقدامات کی بنیاد پر 5 صوبوں میں کچھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ متعلقہ ادارے مکمل تحقیقات کر رہے ہیں اور جیسے ہی مکمل اور واضح نتائج حاصل ہوں گے فورا ہی عوام کو ان سے مطلع کر دیا جائے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ کے مشیر برای سیکورٹی امور سید مجید میر احمدی نے مقامی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے بعض طلبہ کی پیچیدہ صورتحال کے بارے میں کہا کہ صدر کے احکامات کے بعد وزیر داخلہ مسلسل اس مسئلے پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور انٹلیجنس کی وزارت، صحت اور تعلیم و تربیت کی وزارتوں نیز آئی آر جی سی کی انٹلیجنس کے ساتھ براہ راست رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس اداروں کی خفیہ اطلاعات اور تحقیقی اقدامات کی بنیاد پر 5 صوبوں میں کچھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ معاملات سامنے آئے ہیں جن میں غیر معاندانہ پہلو بھی تھا، ان شاء اللہ پرسکون رہتے ہوئے مسئلہ پر قابو پالیا جائے گا۔

میر احمدی نے مزید کہا کہ عوام لوگوں اور طلباء کے لیے دشمن کے منصوبے کو جاننا ضروری ہے، آج دشمن ملک کے تعلیمی نظام میں خوف و ہراس، اضطراب اور خلل پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس مسئلے کو جو چیز ہے اس سے بھی بڑا ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242